صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ، عام انتخابات ہوں گے یا ضمنی؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

Nov 28, 2022 | 12:53:PM
پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے پر عام انتخابات ہوں گے یا ضمنی، الیکشن کمیشن نے بتا دیا۔ ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا، جتنے بھی اراکین مستعفی ہونگے، 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دینگے، کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ خرچ ہوگا
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے پر عام انتخابات ہوں گے یا ضمنی، الیکشن کمیشن نے بتا دیا۔ ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا، جتنے بھی اراکین مستعفی ہونگے، 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دینگے، کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ خرچ ہوگا۔

الیکشن کمیشن سے سوال کیا گیا کہ کیا ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہوگا ؟ جس پر ترجمان نے کہا کہ ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر قانون کے پابند ہیں، مگرحلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جو ہم نے کیا، قانون کے مطابق اگر مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22 ارب کا خرچ آئے گا، اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہو گا۔