(24 نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انگلیںڈ کے ٹیسٹ سکواڈ کے دورہ پاکستان پر انہیں خوش آمدید کہا۔
مریم اورنگزیب نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان 2005ء کے بعد پہلی بار انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے خوش آمدید کہتا ہے، یہ دونوں ٹیموں اور مداحوں کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی کوششوں کو سراہا جن کی کوششوں سے یہ سیریز ممکن ہوئی۔