پاکستانی عوام کی خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے:امریکا

امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کوانتہائی قدر کی نظرسے دیکھتا ہے:امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

Nov 28, 2022 | 15:13:PM
 امریکا پاکستان, فوجی قیادت , امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم راجہ)امریکا نے کہا ہے کہ  امریکا پاکستان میں استحکام اورخوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستانی عوام کی خوشحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

نئی فوجی قیادت کی تقرری پر 24 نیوز نے  امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے  امریکا پاکستان میں نئی فوجی قیادت کی تعیناتی کو کیسے دیکھتا ہے ؟ کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا پاکستان میں استحکام اورخوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستانی عوام کی خوشحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

ضرور پڑھیں :روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ ، پاکستانی وفد ماسکو روانہ
ایک اور سوال کے جواب میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کوانتہائی قدر کی نظرسے دیکھتا ہے،نئی فوجی قیادت کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔