(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کو اگلے ماہ ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کترینہ اور وکی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ جائیں گے۔ بالی ووڈ کی یہ مشہور جوڑی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ نہیں منائیں گئے بلکہ مالدیپ جانے سے پہلے اس جوڑی کے گھر میں پوجا کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب ہوگی، جس میں وکی کوشل کے خاندانی پنڈت کو پوجا کے لیے بلایا جائے گا۔ اس بات کی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ دونوں نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔