(24نیوز)وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر کل وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کریں گی، وزیر مملکت افغان عبوری حکومت سے سیاسی مذاکرات کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہو گی، علاقائی، عوامی روابط اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر مملکت افغانستان میں دیرپا قیام امن، خوشحالی کیلئے پاکستان کے عزم اور حمایت کا اعادہ کریں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کا دوست اور پڑوسی ہے، پاکستان افغان عوام سے مستقل یکجہتی کا اعادہ کرے گا، پاکستان، افغانستان میں انسانی بحران میں کمی، افغان عوام کی معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔