ایف آئی اے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی ویزے پر مسافر گرفتار

Nov 28, 2022 | 16:53:PM

(24 نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوۓ خرم شہزاد نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

مسافر کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے شفٹ انچارج  محمد سلیم کو ریفر کیا گیا۔ مسافر کی جانب سے پیش کیے جانیوالے پاسپورٹ پر سپین کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اسنے ویزہ مبلغ 15 لاکھ روپے دے کر حاصل کیا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: جائیداد کے لالچ میں اپنا خون سفید، بھائی نے بہن پر گولیاں برسا دیں

مزیدخبریں