بین اسٹوکس کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیسٹ میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین اسٹوکس کی ٹیسٹ میچ فیس 40000 پاونڈ ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 1 کروڑ روپےہے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے۔
I’m donating my match fees from this Test series to the Pakistan Flood appeal ❤️???????? pic.twitter.com/BgvY0VQ2GG
— Ben Stokes (@benstokes38) November 28, 2022
انگلش کپتان کاکہنا تھاکہ کھیل نے میری زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، میں اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا امید ہے کہ یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔
اسٹوکس کا کہنا تھاکہ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، کھیلنے اور سپورٹ گروپ کے درمیان ذمہ داری کا احساس ہے اور یہاں ہونا خاص بات ہے۔