ایم 6 موٹر وےکرپشن اسکینڈل،اینٹی کرپشن نے42کروڑ روپےبرآمد کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایم 6 موٹر وے اربوں روپیہ کی کرپشن کامیگا اسکینڈل،اینٹی کرپشن نے42کروڑ روپےبرآمد کرلئے۔
اینٹی کرپشن پولیس ذرائع کے مطابق رقم اسسٹنٹ کمشنر کےگھر سے برآمد کی گئی،ڈپٹی کمشنر کی نشاندہی پراسسٹنٹ کمشنر اورلینڈاکیوزیشن افسر منصورعباسی کےگھرچھاپہ مارا گیا، ڈی سی مٹیاری نے ایک ارب 82 کروڑ روپے بنک سے نکال کر غائب کردیئے تھے،سابقہ اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد و لینڈ اکیوزیشن افسر منصور علی عباسی اور سندھ بنک کے ایریا مینیجر تابش علی شاہ کی تین روزہ عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ختم ہو گئی ہے،دونوں ملزمان اسسٹنٹ کمشنر و لینڈ اکیوزیشن افسر منصور علی عباسی اور ایریا مینیجر سندھ بینک میں تابش شاہ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۔
ملزمان کی سماعت کے موقع پر اینٹی کرپشن کورٹ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔