وزیر خزانہ کا ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار

Nov 28, 2022 | 17:55:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،چینی کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا، اسحاق ڈار نےملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چینی کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو طارق محمود پاشا، سیکرٹری، قومی غذائی تحفظ و تحقیق سپیشل سیکرٹری خزانہ کے علاوہ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اوروزارت خزانہ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں چینی کے دستیاب سٹاک کی صورتحال اور مستقبل میں اس کی طلب کا جائزہ لیا گیا اور آگاہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے،اجلاس میں بتایاگیا کہ سندھ اور پنجاب کے صوبوں میں شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے، سیلاب کے باعث سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔

مزیدخبریں