دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا

Nov 28, 2022 | 18:19:PM

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ہوائی کے ماؤنا لووا پہاڑوں میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا۔

امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق لاوے کا آتشگیر مادہ پہاڑی علاقے میں ہی ہے اور نشیب میں موجود آبادیوں کے لیے خطرہ نہیں۔فی الوقت لاوا ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا بہاؤ تبدیل ہوسکتا ہے۔آتش فشاں کے پھٹنے سے مقامی علاقے میں2.5 سے زائد شدت کے متعدد زلزلےآچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ماؤنا لووا میں آخری بار 1984 کے مارچ اور اپریل میں آتش فشاں پھٹا تھا۔

مزیدخبریں