ارکان اسمبلی سندھ نے استعفے پیش کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیئے ، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان کو تمام ارکان کے استعفے موصول ہو گئے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے26 ارکان ہیں،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے تمام ارکان کے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کردی،تمام ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں ۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26نومبر کو راولپنڈی جلسے میں اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا، ان کاکہناتھا کہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔