(ویب ڈیسک) بھارتی بلے باز رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں 7 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے تحت بھارت میں کھیلے جانے والی ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران بھارتی بلے باز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ باؤلر کی درگت بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Over, 7 sixes, world record, Indian, batsman, 24 News
رتو راج گائیکواڈ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی ٹیم کی جانب سے بلے بازی کر رہے تھے کہ انہوں ںے 49 ویں اوور میں باؤلر کی چار گیندوں پر چار چھکے مارے،بلے باز کی جانب سے کی جانے والی جارحانہ بلے بازی دیکھ کر باؤلر نے شاید دباؤ کا شکار ہو کر نو بال کرادی مگر اس پر رتو راج نے چھکا لگا دیا جس کی وجہ سے ایک گیند پر 7 رنز بن گئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بعد بھی رتو راج نے چھکوں کا سلسلہ برقرار رکھا اور اوور کی آخری دو گیندوں پر بھی چھکے لگادیئے۔