(24نیوز) عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے،عمران خان کے دباؤ پرکوئی غیرقانونی اقدام نہیں ہونے دیں گے۔
پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں، فرد واحد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان کی تعداد برابر ہے، کسی کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پرویز الہیٰ کو پتہ نہیں کیا غلط فہمی ہے۔
دوسری جانب عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لیے حکمت عملی طے کررہے ہیں، کوشش ہے کہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت بحال ہو، عوامی مینڈیٹ کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے.