جمعہ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، دونوں اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا جائیگا، فواد چودھری 

Nov 28, 2022 | 19:50:PM
تحریک انصاف کے رہنما، فواد چودھری، مشاورتی اجلاس، پنجاب اور خیبرپختونخوا، اسمبلی تحلیل، توثیق،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ مشاورتی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے جس کے بعد دونوں اسمبلیوں کو توڑا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس ہوا، پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی،عمران خان سے پرویز الٰہی کل ملاقات کریں گے، تحریک انصاف میں ٹکٹ کا پراسس شروع کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جمعہ کو پنجاب، ہفتہ کو خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے، جمعہ کو اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی ۔
ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت بنانے کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن کو نام دینے کی درخواست کی جائے گی، اب بھی وقت ہے شہبازشریف اور پی ڈی ایم الیکشن پر غور کریں ۔ان کاکہناتھا کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ قوم اسمبلی تحلیل کرکے عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ، آج پارلیمانی بورڈ تشکیل دیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران استعفے جمع کرائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی ہمارے ارکان کے استعفے قبول کرے۔