پنجاب میں ہمیں اکثریت حاصل،عدم اعتماد لانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں،پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پنجاب میں ہمیں اکثریت حاصل ہے، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں، اسمبلی ان سیشن ہو تو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل پر گفتگوہوئی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے، ہم عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب میں ہمیں اکثریت حاصل ہے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد191 ہے،اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہے گی،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں، تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اسمبلی ان سیشن ہو تو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکتی، ان سیشن اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی نہیں کہا جا سکتا ہے، اسمبلی کااجلاس ہو رہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام کام آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کئے اور کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کا براحال کردیا،عوام پی ڈی ایم حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی بی اے کے نومنتخب چیئرمین و عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت پی بی اے کے واجب ادا بلوں کی ادائیگی یقینی بنائے گی،امیدہے پی بی اے چیئرمین و عہدیدار میڈیا انڈسٹری کی ترقی میں کردار ادا کریں گے ،وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے ایسوسی ایشن کو واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، سردار یار محمد رند کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ