ایم کیو ایم نے ایم پی اے رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈرمقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون پارلیمانی لیڈر نامزد،ایم کیو ایم کی ایم پی اے رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈراور علی خورشیدی کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہا درآباد پرکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اراکین صوبائی اسمبلی کااہم اجلاس ہوا،اجلاس میں متفقہ طور پر ایم پی اے رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈراور علی خورشیدی کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا۔
سپیکر سندھ اسمبلی کو ایم کیو ایم کی جانب سے نامزدگی لیٹر دیاجائے گا،ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کی علالت کے باعث ذمہ داری خاتون کو سونپی گئی ،سپیکر آغا سراج درانی نے کہاکہ خبرسن کر خوشی ہوئی، نامزدگی کالیٹر آتے ہی نوٹیفکیشن جاری کروں گا،ان کاکہناتھا کہ ہماری لیڈر ایک خاتون تھیں ، پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہئے، مزمل اسلم