(سلمان سلیم)سابق ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔
جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بہارکالونی لیاری میں گھر کے باہر نامعلوم افراد نے ہوائی فائر کی،فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا،عبدالرشید کا کہناتھا کہ پولیس نے موقع پر نائن ایم ایم کے دو خول برآمد کرلئے۔
سید عبدالرشید واقعہ کے وقت جماعت اسلامی کے دفتر میں تھے اطلاع ملتے ہی گھر پہنچے، پولیس کاکہناتھا کہ بظاہر خوف ہراس پھیلانے اور ڈرانے دھمکانے کا واقعہ لگتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج کی اہم عہدے پر تعیناتی