(ویب ڈیسک)معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گزشتہ سالوں کی طرح 2024 کے حوالے سے بھی مرنے سے قبل کچھ پیش گوئیاں کی تھیں،بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا۔
بابا وانگا کی 2024 کیلئے کی گئیں پیش گوئیوں میں سے کتنی درست ہوتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا،بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ قدرت نے انہیں ایسی نعمت سے نوازا تھا کہ وہ مستقبل کا بتادیا کرتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ آنجہانی نجومی کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں،بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق آنجہانی نجومی کی شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے ، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد،2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی ، عالمی وبا کورونا وائرس اور 2022 کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں جبکہ موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی، بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں،یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔
سال 2023 کے ختم ہونے میں تقریباً صرف ایک مہینہ رہ گیا ہے، گزشتہ سالوں کی طرح آنے والے سال 2024 کیلئے بھی آنجہانی بابا وانگا نے کچھ پیش گوئیاں کی تھیں۔
بابا وانگا کے مطابق2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے ہی ملک کے باشندے کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جائے گا،آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کی تعداد بڑھ جائے گی جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربے یا حملے کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
بابا وانگا کے مطابق 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا جبکہ قرضوں کی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوگا،آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کی اگلے سال دنیا کو خوفناک موسمیاتی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بابا وانگا کے مطابق 2024 میں دنیا میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا، اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا،آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے۔
بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیشرفت ہوگی،آنجہانی نجومی کی پیش گوئیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وانگا کی پیش گوئیاں 68 فیصد درست ہیں، جب کہ ان کے پیروکار اسے تقریباً 85 فیصد درست قرار دیتے ہیں۔
آنجہانی نجومی کی جہاں کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں، وہیں بہت ساری ایسی بھی تھیں جو سچ نہیں ہوئیں، ان کی غلط پیش گوئیوں میں سے ایک یہ تھی کہ امریکا کے 45 ویں صدر کو ایک ایسے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جو ملک کو ہی لے ڈوبے گا،ملک ترقی یافتہ سے ترقی پذیر ہوجائے گا۔
بابا وانگا نے یہ بھی غلط پیشگوئی کی تھی کہ 1994 کے فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جن کے نام "B" سے شروع ہوں گے، جب کہ حقیقت میں فائنلسٹ برازیل اور اٹلی تھے، غلط ثابت ہونے والی ایک پیشگوئی یہ بھی تھی کہ انہوں نے کہا تھا کہ 2010 اور 2014 کے درمیان جوہری جنگ ہوگی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔