روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری،روپے کی قدر میں پھر اضافہ ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 285.64 روپے سے کم ہوکر 285.52 روپے پر بند ہوا، گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 13 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 50 پیسےرہی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟