فضائی آلودگی میں کمی, دنیابھرمیں لاہور کا دوسرا نمبر

Nov 28, 2023 | 11:50:AM

(کومل اسلم، عائمہ خان) فضائی آلودگی میں کمی آنے سے لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔

پاکستان میں لاہور آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر براجمان ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 280 ریکارڈ کی گئی، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 352، جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح 329، مال روڈ کے اطراف آلودگی کی شرح 316 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہوگا؟ اوگرا نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم سرد اور خشک ہوگیا، شہر میں سرد ہوائیں چلنے لگیں، شہرقائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا، شمال مشرق سے 11 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 27 سے 29ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا، دن میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد رہے گا۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق شہر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آ گیا، ہوا میں آلودگی کی شرح 256 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، 100 سے 200 تک آلودگی زراعت اور انسانی صحت کے لیے مضر ہے جبکہ 200 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں، غیرضروری سفرسےاجتناب کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

مزیدخبریں