چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا کیس، سماعت 5دسمبر تک ملتوی

Nov 28, 2023 | 11:59:AM
چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا کیس، سماعت 5دسمبر تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چئیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار خالد محمود کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:   یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہوگا؟،اوگرا نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا