سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم پیشی کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ

Nov 28, 2023 | 12:04:PM

(فرزانہ صدیق) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عدم پیشی کی رپورٹ پر خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نا کرنے سے متعلق جیل حکام کی رپورٹ پر عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیلئے مشکل،ایک اور نااہلی کنفرم؟

پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ جیل سپرییڈنٹ کا استعفی بنتا ہے یا ان کے خلاف زبردست کاروائی بنتی ہے یا آج 2 بجے تک عدالت پیشی کا حکم بنتا ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ ‏اس حوالے سے آج ہی آرڈر پاس کروں گا۔

بعد ازاں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نا کرنے سے متعلق جیل حکام کی رپورٹ پر عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں