قومی وصوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کی حلقہ بندیوں کا کام مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریوں میں بڑی پیشرفت، قومی وصوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی عام انتخابات کے لئے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں کے مطابق لاہورمیں قومی اسمبلی کی 14 ، صوبائی اسمبلی کی 30نشستیں برقرار ہیں، لاہور میں قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے 117 جبکہ صوبائی اسمبلی کا پہلا حلقہ پی پی 145 ہے، لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے127 سب سے زیادہ آبادی جبکہ حلقہ این اے 125 سب سے کم آبادی پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم پیشی، عدالت سے بڑی خبر آ گئی
نئی حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی آبادی 9 لاکھ سے 9 لاکھ 72 ہزار تک رکھی گئی، لاہور میں قومی اسمبلی کاآخری حلقہ این اے130 جبکہ صوبائی اسمبلی کاآخری حلقہ پی پی 174 ہوگا۔
نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے 117 میں کل 9 لاکھ 2 ہزار 499 ہے اور تحصیل سٹی کے 13 چارج شامل ہیں، این اے 118 کی کل آبادی 9 لاکھ 65 ہزار 233 ہے جبکہ تحصیل سٹی کے 21 اور تحصیل شالیمار کے 8 چارج شامل کیے گئے۔
اسی طرح این اے 119 کی کل آبادی 9 لاکھ 16 ہزار 577 ، این اے 120 کی کل آبادی 9 لاکھ 37 ہزار 239، این اے 121 کی کل آبادی 9 لاکھ 2 ہزار 684، این اے 122 کی آبادی 9 لاکھ 53 ہزار 104، لاہور کے حلقہ این اے 123 کی کل آبادی 9 لاکھ 11 ہزار 608 افراد اور این اے 124 کی آبادی 9 لاکھ ایک ہزار 447، این اے 125 کی آبادی 8لاکھ 99 ہزار 803 افراد پر مشتمل ہے۔
باقی کے حلقوں میں حلقہ این اے 126 کی آبادی 9 لاکھ 38 ہزار 880، این اے 127 میں کل آبادی 9 لاکھ 72 ہزار 875، این اے 128 کی آبادی 9 لاکھ 70 ہزار 499 اور این اے 130 کی آبادی 9 لاکھ 23 ہزار 908 افراد پر مشتمل ہے۔