چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی سیف اللہ ابڑو عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو کمیٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سینیٹر بہرمند تنگی، سینیٹر منظور کاکڑ نے اعظم نذیر تارڑ کے حق میں ووٹ دیا، سینیٹر ثناء جمالی، سینیٹر دلاور خان بھی اعظم نذیر تارڑ کے حق میں رہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر ہدایت اللہ، سیف اللہ ابڑو کے حق میں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار بھی میدان میں آ گئے،دبنگ بیان جاری
خیال رہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینٹ نے بلایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہوگا؟،اوگرا نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا