2 ماہ کی سہ ماہی ایڈجسمنٹ لگنے سے نومبر کے 10 فیصد بل بڑھ گئے: چیئرمین موٹر وہیکل ٹیکس کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) کاٹی کی موٹر وہیکل ٹیکس کمیٹی کے چئیرمین محمد غضنفر علی خان کا کہنا ہے کہ نومبر کے بجلی کے بلوں میں 2 ماہ کی سہ ماہی ایڈجسمنٹ لگنے سے 10 فیصد بل بڑھ گئے ہیں۔
کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹری کے موٹر وہیکل ٹیکس کے چئیرمین محمد غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ نومبر میں آنے والے بجلی کے بل دیکھ کر صنعتکار شدید پریشان ہیں، بجلی کی قیمت بڑھنے سے ہر صنعتکار پریشان ہے ،نومبر کے بجلی کے بلوں میں 2 ماہ کے سہ ماہی ایڈجسمنٹ لگانا درست نہیں، 2 ماہ کے سہ ماہی ایڈجسمنٹ سے 10 فیصد بل میں اضافہ ہوا ہے، اس سے لاگت مزید بڑھ جائے گی تو اشیا کی قیمت بھی بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
محمد غضنفر علی خان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جو انڈسٹری کے لئے تباہی کا سسب بنے، تمام ٹیکس اور چارجز ایسے عائد کئے جارہے ہیں کہ جس سے قیمت مزید بڑھ رہی ہے، ایک تو مال مہنگا ہونے سے قوت خرید کم ہوگئی ہے، جو مال خرید بھی لے تو پیداواری لاگت اتنی ہوگئی ہے کہ فروخت کرے گا، حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ ایسا راستہ نکالے کے انڈسٹری چل سکے، انڈسٹری چلے گی تو ٹیکس ملے گا اور روز گار بھی۔