(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائیں، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں، اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی، چودھری نثار بھی میدان میں آ گئے،دبنگ بیان جاری
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں اور بینکوں سمیت جاری کیا جائے، گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤسز کو گرایا جائے،عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو آلودگی کا باعث بننے والے ڈی سیل شدہ انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو گا؟،عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی