گھی کے بعد چاول بھی مہنگے ، یوٹیلٹی سٹورز والوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار )یوٹیلٹی سٹورزبھی مہنگائی کے زیراثرآنے لگے،گھی کےبعدچاول بھی مہنگے ہوگئے۔
شہریوں نےحکومت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کامطالبہ کردیا،عوام کوسستی اشیاء فراہم کرنےوالےمرکزبھی مہنگائی کی زد میں آگئے،یوٹیلٹی اسٹورپرمختلف اقسام کے چاولوں میں فی کلو25سے62روپےکلوتک اضافہ ہوگیا،سیلہ چاول فی کلو25روپےاضافہ سے370روپےکلوتک پہنچ گیا،باسمتی چاول 35روپےمہنگاہوکر325روپےکلوتک پہنچ گئے،ٹوٹاچاول 62روپےاضافہ سے 230روپےکلوتک پہنچ گئے۔شہری کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی سے بے حال ہیں حکومت کوچاہیئے یوٹیلٹی اسٹورزپراشیاء کوسستاکرے۔
یوٹیلٹی اسٹورزپراشیاءضروریاءکی قیمتوں میں اضافہ جہاں یوٹیلٹی اسٹورزکی افادیت کوختم کررہاہے تووہیں شہریوں کے لیئے مایوسیوں کابھی سبب بھی بن رہاہے۔
یہ بھی پڑھیں :سی ایس پی بلال پاشا نے خودکشی کی، ہوشربا انکشاف