مستقبل میں جو ہوگا اس کا ذمہ دار ہوں،ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ 

Nov 28, 2023 | 17:35:PM

(حافظ شہباز علی)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی دورہ آسٹریلیا کے حوالے سےپریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  کھلاڑی آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں، پیچھے کیا ہوا اس کا جواب دہ نہیں ہوں مستقبل میں جو ہوگا اس کا ذمہ دار ہوں۔ 

محمد حفیظ  کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ساتھ موقع دینے پر چیئرمین ذکا اشرف کا شکر گذار ہوں ، دورہ آسٹریلیا ایک چیلجنگ ٹور ہے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے،اس مشکل سیریز کے لئے پرجوش ہیں امید ہے کہ اچھے نتائج دیں ،میں ٹیم ڈائریکٹر ہوں میرا کام کوچز کو پورا پلان دینا ہے ،ابھی ہمارے پلان میں ہیڈ کوچ نہیں ہے اگر کبھی پلان میں ہیڈ کوچ ہواتو اس پر ضرور عمل کریں ،ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرزکو موقع حق ملنے پر خوشی ہے ۔

محمد حفیظ  کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ ہم ماڈرن ڈے کرکٹ سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں ،ہم آسٹریلیا میں جیتنے جارہے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں سوچ رہا،بابر اعظم ٹیم کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،سب سے پہلے پاکستان ہے تمام کھلاڑیوں کی پہلی ترجیح پاکستان ہونا چاہیے،ہم نے میرٹ کو ترجیح بنایا ہے اور ہر کسی کو اس کا حق دیا جائے گا،کوئی بھی کھلاڑی ہمارے پلان سے باہر نہیں ہے ،میرے پروفیسر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے سب کچھ آتا ہے انسان ہر روز سیکھتا ہے،بابر اعظم کے قیادت  چھوڑنے کے بعد شان مسعود کپتان کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لئے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کے حوالے سے پالیسی سامنے آجائے گی،لیگز کے لیے این اوسی پالیسی کھلاڑیوں کا ورک لوڈ دیکھ کر ترتیب دی جائے گی ، پاکستان ٹیم کو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا ہے ،ڈومیسٹک کرکٹ میں ریڈ بال کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو اہمیت دینا ہوگا،بدقسمتی سے ریڈ بال کرکٹ ہمارے کھلاڑیوں کی ترجیح نہیں ہے ،ہم ایک پلان تیار کررہے ہیں جس سے کھلاڑی تیار ہوکر انٹر نیشنل کرکٹ تک پہنچیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :سی ایس پی بلال پاشا نے خودکشی کی، ہوشربا انکشاف

مزیدخبریں