(عرفان ملک )سندر کے علاقہ میں گرلز کالج بس پر فائرنگ کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرکہ اعلی حکام کو بھجوادی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق کار سوار اور کالج بس میں روڈ رینج کا واقعہ پیش آیا ، کالج بس روڈ پر کارسواروں سے آگے نکل گئی ،راستہ نہ دینے پر کار سواروں نے بس پر پیچھے سے فائرنگ کردی ،کار سواروں کی جانب سے تین گولیاں چلائی گئیں، دو گولیاں طالبات کو لگیں جبکہ ایک گولی بس کی باڈی میں لگی ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ کارسواروں کی تلاش جاری ہے جلد ہی گرفتارکرلیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:مستقبل میں جو ہوگا اس کا ذمہ دار ہوں،ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ