سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے استعمال میں نہیں لی گئی جائیدادیں اوردفاترواپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سی اے اے حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو مراسلہ لکھا ہے جس میں قومی ایئرلائن انتظامیہ کو استعمال میں نہیں لائی گئی عمارتیں اورزمین فوری طورپرواپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس سی اے اے کی جتنی پراپرٹی استعمال میں نہیں ہے وہ واپس کی جائے،اس سے پی آئی اے کے ماہانہ کرائے کی مد میں اخراجات بھی کم ہوں گے۔
پی آئی اے کے جی ایم ورکس نے تمام شعبوں کو زیر استعمال نہ ہونے والی بلڈنگز اورزمینوں کی تفصیلات 15 دسمبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے،ڈی جی سی اے اے نے پی آئی اے سے دفاتراورپراپرٹی کی واپسی کے معاملے پر وزارت ہوابازی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گرلز کالج بس پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی