2024ء پاکستان اور عوام کیلئے ترقی کا نیا دور لے کر آرہا ہے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس
— PMLN (@pmln_org) November 28, 2023
مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی شرکت
8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے 'ايم ايس ايف' اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا
اجلاس میں… pic.twitter.com/IMBhtUIAmn
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو عملی سياست میں شموليت کا موقع ملے گا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں۔ انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔