مہنگائی کی عالمی لہر کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

درجہ بندی میں مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے، رپورٹ

Nov 28, 2023 | 19:51:PM
مہنگائی کی عالمی لہر کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر چل پڑا، معاشی اعداد و شمار اور مہنگائی سے متعلق اعشاریے جاری کرنے والے عالمی ادارے نے پاکستان کو دنیا کے سستے ترین ممالک کی صف میں شامل کردیا۔

ورلڈ اسٹیٹسٹکس ویب سائٹ نے نئی رینکنگ جاری کردی جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی ضروریات زندگی، اشیائے خورونوش، رہائش اور کرائے شہریوں کی قوت خرید میں ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2023ء میں بھی عالمی شماریات ڈیٹا بیس نے بھی پاکستان کو رہنے کیلئے دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا تھا۔


اعداد و شمار کے مطابق 23-2022ء کے دوران وینزویلا میں مہنگائی کی شرح 398 فیصد، شام میں 252 فیصد، لبنان میں 139 فیصد، ترکی 47.83 فیصد، مصر 36.5 فیصد جبکہ پاکستان میں 26.89 فیصد رہی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور غیرملکی سرمایہ کاری سے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں میں ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج اور برآمدات میں مثبت رحجانات سامنے آئے۔