عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ الیکشن سے دستبرداری ، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بیان کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور چیئرمین عمران خان کے نئی مدت کیلئے انتخاب میں حصہ نہ لینے کے بیان کی پی ٹی آئی نے ہی تردید کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخاب کے حوالے سے میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے،جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سینئر رہنما کے دعویٰ کی تردید کی گئی ہے ۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہم امور پر غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین عمران خان کی انتخابات سے دستبرداری یا کسی اور رہنما کی نامزدگی کا ہرگز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریقۂ کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور چیئرمین عمران خان کے نئی مدت کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) November 28, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخاب کے حوالے سے میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن…