آمدن سے زائد اثاثے، علی امین گنڈاپور کو نیب کی جانب سے ایک اور نوٹس جاری

Nov 28, 2023 | 20:05:PM

(احمد منصور) آمدن سے زائد اثاثوں پر علی امین گنڈاپور کو ایک اور نیب نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پر ہزاروں ایکڑ اراضی کی خریداری کا الزام ہے۔

علی امین گنڈاپور کے 18 اکاؤنٹس سے 50 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، اسکے علاوہ ان پر کئی ہائوسنگ اسکیموں کیلئے بے نامی اداروں کے ذریعے زمین کی خریداری کا بھی الزام ہے۔

مزیدخبریں