(احمد رضا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: مستقبل میں جو ہوگا اس کا ذمہ دار ہوں،ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ درج ذیل ہے:۔
نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر)، محمد حفیظ (ڈائریکٹر پاکستان ٹیم)، ایڈم ہولیوک (بیٹنگ کوچ)، سائمن گرانٹ ہیلمٹ (ہائی پرفارمنس کوچ)، عمرگل (فاسٹ بولنگ کوچ)، سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، منصور رانا (اسسٹنٹ ٹیم منیجر)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ)، ڈریکس سائمین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، طلحہ اعجاز (ٹیم انالسٹ)، لیفٹننٹ کرنل ر اختر حسین (سیکیورٹی منیجر)، رضا راشد کیچلو (ٹیم میڈیا منیجر)، عمار احسن (ویڈیوگرافر)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، ملنگ علی (ٹیم میسیور)