نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہء متحدہ عرب امارات اختتام پذیر، کویت روانہ

Nov 28, 2023 | 21:02:PM
نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہء متحدہ عرب امارات اختتام پذیر
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کویت کے سرکاری دورے پر ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کیلئے روانہ ہوگئے۔

ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر عزت مآب سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

دورہء کویت کے دوران وزیرِاعظم ولی عہد کویت عزت مآب شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِاعظم عزت مآب شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے.

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر  دستخط ہوں گے۔