(24 نیوز)وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے دورہ کویت کے دوران کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزرائے خزانہ، قانون اور توانائی بھی موجود تھے، گوہر اعجاز نے گورنمنٹ فنڈ کے سی ای او سمیت اکنامک ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹس کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
وزیر صنعت و تجارت نے ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور کویت کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت اور پی ٹی آئی میں ٹھن گئی