(وقاص عظیم) رواں مالی سال جولائی سے ستمبر معاشی شرح نمو 2.13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران معاشی شرح نمو 0.96 فیصد تھی، زرعی شعبے کی گروتھ 5 فیصد، انڈسٹری 2.48 فیصد اور سروسز شعبے کی گورتھ 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات
رواں سیزن کے دوران چاول کی پیداوار میں 21 فیصد، کپاس کی پیداوار 11 فیصد، مکئی کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ہوا ،گنے کی پیداوار میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران مائننگ کے شعبے کی گروتھ 2.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔