پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہیں بشریٰ بی بی دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا، پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں،انہوں نے کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے، بشریٰ بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے، پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی فرار ہوگئی، گنڈا پور کارکنوں کے ہاتھوں سارا دن رل گیا، پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہوگئی۔