پی ٹی آئی احتجاج کے مضر اثرات ،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم واپس بلالی؟

Nov 28, 2024 | 10:10:AM

Read more!

(24 نیوز)احتجاج اور دھرنے کے سائیڈ ایفکٹس ہماری کرکٹ پر بھی پڑتے نظر آرہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ سری لنکا انڈر19کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ ختم کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو دورہ ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔پی سی بی بھی کوئی خطرہ مول لینے کے لئے تیار نہیں تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کی شب اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی مشاورت سے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز کے آخری دو 50 اوورز کے میچز ملتوی کر دیے ہیں۔آخری دو میچ بدھ اور جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تھے۔

دونوں بورڈز سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کریں گے۔اب احتجاج اور دھرنا تو ختم ہوگیا ہے لیکن جو سیاسی صورتحال ہے وہ اب بھی تناؤ کا باعث بن رہی ہے ۔اگر صورتحال کشیدہ رہی تو بھارت جو پہلے ہی پاکستان سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھیننا چاہتا ہے اُس کو مزید سوالات اُٹھانے کا موقع مل جائے گا۔پی سی بی کرکٹ کی رونقیں پاکستان میں بحال کرنے کی بہت کوششیں کرتا نظر آرہا ہے ایسے میں کوئی بھی سیاسی افراتفری اِن کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ احتجاج اور سڑکوں پر سیاست کرنے کی بجائے مذاکرات کی میز بیٹھ کر اُس کے معاملات کو سلجھائیں ۔

مزیدخبریں