پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلا نمبرپر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، فضائی آلودگی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔
لاہور کی فضا آلودہ ترین ہونے پر دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 344 ریکارڈکیا گیا، ملتان میں بھی فضا مضر صحت، آلودگی کی شرح 575 ہوگئی، فیصل آباد 438، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 273 ریکارڈکیا گیا، راولپنڈی 175 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 142 ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا جس کا اے کیو آئی 291 ریکارڈ کیا گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں آکودگی کی مجموعی شرح 513 ریکارڈ کیا گیا جبکہ مختلف علاقے امریکی قو نصلیٹ میں 686، ٹھوکر میں 546 اور جوہر ٹاؤن کا 534 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت جاری کردیں جبکہ کہا کہ ذاتی سواری کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دی جائے۔
دوسری جانب کراچی میں آج بھی مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 10زخمی
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتواں نمبر پرجبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی کاپانچواں نمبرپر آگیا۔
ایئرکوالٹی انڈیکس ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا، کراچی کے آلودہ علاقوں میں مائی کولاچی روڈسہرفہرست ہے جس کا اےکیوآئی 178ریکارڈ کیا گیا ، اس کے بعد کارساز روڈ دوسرا آلودہ ترین علاقہ ہے جس کا اے کیوآئی 167ریکارڈ کیا اور شارع فیصل روڈ کا تیسرانمبر ہے جس کا اےکیوآئی 160ریکارڈ کیا گیا۔