نرگس نے ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

اداکارہ وکیل کے ہمراہ سائبرکرائم کے دفترمیں پیش ہوئیں اورمقدمے کی درخواست دائر کی

Nov 28, 2024 | 10:18:AM

(ویب ڈیسک)اسٹیج اداکارہ نرگس نے ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سائبرکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں مریم علی حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے  میں مقدمے کی درخواست دائر کردی۔

اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے،اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔

مزیدخبریں