دورہ جنوبی افریقا میں کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کیلئے اسکواڈز پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کیلئے مضبوط اسکواڈ ہو گا جس میں سابق کپتان بابراعظم سمیت فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہوگی، چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہو ئے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال ٹیم میں فخر کی واپسی کا قوی امکان ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے جب کہ ٹی20 سیریز میں سینئر بیٹرز اور بولر ز کو آرام دیا جا سکتا ہے لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اسکواڈز کا اعلان متوقع ہے جب کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جنوبی افریقا میں لگانے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے ، 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، وائٹ بال اور ریڈ بال سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔