مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

Nov 28, 2024 | 11:09:AM
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے کی کمی ہو گئی۔

 لاہور میں آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہونے سے سرکاری نرخنامے میں قیمت 468 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 475 روپے کلو تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے ہو گیا ہے۔

انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 349 روپے تک پہنچ گئی ہے۔