عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Nov 28, 2024 | 11:23:AM

(24نیوز)راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق صدر عارف علوی، علیمہ خان، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر سمیت دیگر قیادت کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،مقدمے کے مطابق بانی نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات میں اسلام آباد میں چڑھائی کیلئے اکسایا اور بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنوں کو اشتعال دلایا۔

 درج کئے گئے مقدمے کے مطابق ملزموں نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے عوام کا راستہ روکا اور ملزموں نے پولیس افسروں پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا،مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 75 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 
 


 

مزیدخبریں