جاپان کے وزیراعظم مساتو کانڈا اے ڈی بی کے نئے صدر منتخب

Nov 28, 2024 | 11:49:AM
جاپان کے وزیراعظم مساتو کانڈا اے ڈی بی کے نئے صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپانی وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مساتو کانڈا  24 فروری 2025 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مساتو کانڈا کو ادارے کا 11واں صدر منتخب کر لیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق59 سالہ مساتو کانڈا اس وقت جاپان کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں,وہ موجودہ صدر ماساتسوگو اساکاوا کی جگہ لیں گے جو 23 فروری 2025 کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے.مساتو کانڈا صدر اساکاوا کی غیر اختتامی مدت پوری کریں گے جو 23 نومبر 2026 کو ختم ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور بینک آف اٹلی کے گورنر فابیئو پنیٹا نے کہا کہ  "مسٹر کانڈا کا بین الاقوامی مالیاتی امور میں وسیع تجربہ اور کثیرالجہتی ماحول میں ان کی قائدانہ صلاحیتیں اے ڈی بی کو عالمی اقتصادی چیلنجز کے مقابلے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

مسٹر کانڈا کو مالیاتی پالیسی اور میکرو اکنامک حکمت عملی میں تقریباً چار دہائیوں کا تجربہ حاصل ہےجاپان کی وزارت خزانہ میں وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہےجن میں نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور اور ڈپٹی کمشنر برائے فنانشل سروسز ایجنسی شامل ہیں۔ وہ تعلیمی اور سائنسی پالیسیوں کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اصلاحات میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔

ان کے دور میں جاپان نے ایشیائی ترقیاتی فنڈ کے 14ویں ریپلیشمنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا ریکارڈ عطیہ دیا2016 سے مسٹر کانڈا آرگنائزیشن فار اکنامک کواپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او سی سی ڈی) کی کارپوریٹ گورننس کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔