پاکستانی بڑی بیماری میں مبتلا، ماہرین نے خبردار کردیا

Nov 28, 2024 | 12:49:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی بڑی بیماری میں مبتلا،شادی کے خواہشمند افراد کو ماہرین نے خبردار کردیا ۔

ماہرین صحت نے کزن میریجز کی بلند شرح کی وجہ سے جینیاتی بیماریوں میں اضافے کا انکشاف کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تقریب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کزن میریجز کی شرح میں بلند اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے جینیاتی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں کزن میرجز ملک بھر میں ہونے والی کل شادیوں میں 65 فیصد سے زیادہ ہیں اور بعض کمیونٹیز میں یہ تعداد 85 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل عاصم منیر سرحدوں کیساتھ معیشت کی حفاظت بھی کر رہے ہیں: گورنر سندھ

اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ ثقافتی، سماجی اور معاشی عوامل اس رجحان کو آگے بڑھاتے ہیں، یہ بچوں میں متواتر جینیاتی بیماریوں کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جنیاتی امراض جیسے تھیلیسیمیا، مائیکرو سیفلی اور دیگر موروثی حالات ایسے خاندانوں میں پائے جاتے ہیں جن میں بار بار ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔

مزیدخبریں