190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Nov 28, 2024 | 13:02:PM

(24نیوز)190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی تاہم مسلسل عدم پیشی پر جاری بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں