30 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہو گا؟ تجویز سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 3 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 248.38 روپے سے بڑھ کر 251.38 روپے پر پہنچ جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 87 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 255.14 روپے سے بڑھ کر 258.01 روپے کا ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 11 پیسے کمی کی تجویز دی گئی،ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 پیسے کم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا رجحان ہے اس وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔