(ویب ڈیسک)سردی کے دنوں میں کچھ لوگ رات کو گرم موزے پہن کر سونا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ پسینے سے بچنے کیلئے موزوں کے بغیر سوتے ہیں۔
ویسے تو موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات استعمال کرنے کے ساتھ ہم گھر سے باہر نکلتے ہوئے موزے پہنتے ہیں جو کہ عام بات ہے۔
لیکن موزے پہن کر سونے کے کچھ اچھے نتائج سامنے نہیں آئے ماہرین کے مطابق اگر آپ سونے سے پہلے موزے پہننے کے عادی ہیں تو آپ اس عادت پر غور کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ویسے تو موزے پہن کر سونے کے کچھ فوائد تو ضرور ہیں کہ ایسا کرنے سے خون کی گردش کسی حد تک بہتر رہتی ہے۔
سردیوں میں آپ اچھی کوالٹی کے موزے استعمال کرتے ہیں تو وہ آپ کے جسم کو رات کو بدلتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم
دوسری جانب ماہرین رات کو سوتے ہوئے موزے پہننے کو صحت مند رجحان یا طرزِ عمل نہیں سمجھتے، ان کے مطابق موزے پہن کر سونے سے دورانِ نیند مجموعی صحّت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ یہ نیند میں خلل ڈالتا ہے جب کہ بلڈ پریشر کا بڑھ جانا اور اگر تنگ موزے پہنے گئے ہوں تو اس سے ہماری جلد پر انفیکشن ہوسکتا ہے۔
طبّی ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونا اور کئی گھنٹے تک سونے کے دوران اگر کسی شخص نے موزے پہن رکھے ہوں تو اس کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور یہ براہِ راست دل پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اس لیے احتیاط ضروری ہے۔
طبّی ماہرین کے مطابق پیروں کی صحّت اور ان کی صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ان کی جلد پر بھی مسام موجود ہوتے ہیں جنہیں تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر سردیوں میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے موزے پہن کر سونے کو معمول بنا لیا جائے تو یہ ان مساموں کے لیے نقصان دہ ہے۔ پیروں کی جلد کے یہ مسام بند ہو سکتے ہیں اور ان کی صحت متاثر ہوتی ہے۔